اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق۔ فلسطین کے جنوبی شہر رفح میں جمعرات کو ایک بم دھماکے کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ ذرائع کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب اسرائیلی فوج کی ایک بکتر بند گاڑی ایک نصب شدہ دھماکہ خیز آلے سے ٹکرا گئی۔
اس واقعے میں 2 اسرائیلی فوجی موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ 8 دیگر زخمی ہوئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسرائیلی فوجی ذرائع نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے تاہم مزید تفصیلات ابھی تک جاری نہیں کی گئیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ایک دستی بم یا زمین میں نصب بارودی سرنگ کے ذریعے کیا گیا تھا۔ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
آپ کا تبصرہ